روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، القاعدہ نے بدلہ لینے کا اعلان کردیا: برطانوی میڈیا

القاعدہ نے دھمکی دی ہے کہ جس طرح کا سفاکانہ سلوک روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کیا جارہا ہے، اس کی سزا برمی حکومت کو دی جائے گی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق القاعدہ نے ایک بیان میں بنگلہ دیش، بھارت اور فلپائن کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے روانہ ہوں، برمی حکومت جوسلوک مسلمانوں کے ساتھ کررہی ہے ، اس کی سزا اسے ہی ملے گی تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیان میں القاعدہ کی کسی شاخ یا ترجمان کا ذکر نہیں۔

یادرہے کہ برما میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کے مارے جانے کی تصدیق  اقوام متحدہ بھی کرچکی ہے  اور لاکھوں مسلمان اپنا گھر باہر چھوڑ کر بنگلہ دیش  کیلئے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاکہ اپنی جانیں بچاسکیں یہاں تک کہ گزشتہ دنوں ایک نوجوان اپنے بوڑھے ماں باپ کو اٹھا کر دن رات سفر کرکے سات دن بعد بنگلہ دیش پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جسے دیکھتے ہی ہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں