افتتاحی تقریب میں ناروے کے وزیر صحت کی خصوصی مبارکباداور نیک خواہشات کا اظہار
محکمہء صحت کی ڈائیریکٹرکھاری شش اور اوسلو کے سب سے بڑے ہسپتال یونیورسٹی ہسپتال کی ڈپٹی ڈائیریکٹر تھونے استراند کی افتتاحی تقریب میں شرکت
کہتے ہیں جان ہے تو جہان ہے۔صحت انسان کی زندگی کا لازمی جزو ہے۔بن صحت انسان کچھ نہیں کر پاتا۔انہی لفظوںکو مد نظر رکھتے ہوئے ناروے میں کمیونٹی کی آوازریڈیو وائس آف اوسلونے اوسلو کے محکمہء صحت اور اوسلو کے سب سے بڑے ہسپتال اوسلو یونیورسٹی ہسپتال کے تعاون سے ہیلتھ ریڈیو کی بنیاد ڈالی۔ہیلتھ ریڈیو کا باقائدہ آغاز گزشتہ دنوں ریڈیو وائس آف اوسلومیں کیا گیا۔جس میں محکمہء صحت کی ڈائیریکٹر کھاری شش Kari Slettes ا ور اوسلو یونیورسٹی ہسپتال کی ڈائیریکٹر تھووے استراند Tove Strandنے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ناروے کی اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔تقریب کا آغاز اوسلو کے وزیر صحت اوئی استائن ایرکسن Øyestein Eriksen نے ریڈیو وائس آف اوسلو کو ہیلتھ ریڈیو کا آغاز کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات سے کیا۔انہوں نے کہاکہ اچھی صحت انسان کے لیے بہت ضروری ہے جس کے لیے محکمہء صحت اور ہسپتال بھرپور کام کررہے ہیں لیکن اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر اور مختلف بیماریوں کے بارے میں انفارمیشن دینا بھی ضروری ہے۔جس کے لیے محکمہء صحت اور ریڈیو وائس آف اوسلو کے اشتراک سے ہیلتھ پروگرامز قابل ستائش ہیں۔جس کے ذریعے سے ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔اوسلو یو نیورسٹی ہسپتال کی ڈائریکٹر نے اردو زبان میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ
ریڈیو ایک بہترین چینل ہے جس کے ذریعے آپ دیگر کام کرتے کرتے عمدہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
محکمہء صحت کی ڈائیریکٹر نے اس پر مسرت موقع پر ریڈیو وائس آف اوسلو کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ناروے ایک کثیر ثقافتی ملک بن گیا ہے جہاں مختلف زبانوں میں انفارمیشن مہیاء کرنا ضروری ہے ۔اس لیے مختلف زبانوں میں ہیلتھ پروگرامز باعث مسرت ہیں۔ریڈیو وائس آف اوسلو کے ڈائیریکٹر عزیزالرحمان جمیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرامز کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ پروگرام ہر ماہ کے پہلے ہفتے اور اتوار کو اردو عربی اورصومالی زبان میں ہوں گے جو ایف ایم DAB+ ,99.3 اور ویب سائیڈ www.voiceofoslo.com پر سنے جا سکیں گے۔دوران پروگرام آپ کال بھی کر سکتے ہیں۔عملہء صحت آپ کے سوالات کے جوابات بھی دے گا۔اردو کا پروگرام ہفتہ کی شام یورپ کے ٹائم سات بجے ،جبکہ عربی پروگرام اتوار کی شام پانچ بجے اور صومالی پروگرامرات نو بجے ہو گا۔ہر ماہ نیا موضوع ہو گا۔ابتدائی موضوعات دل کی بیماریاں کینسر اور نفسیاتی بیماریاں ہیں۔