در زمینتم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
رپبلکن کے نام
رومنی کی اور راین کی سدا بات کرو ہو تم بات کرو ہو کہ خرافات کرو ہو سیدھی سی ھے ایک بات سمجھنے کی مگر تم حج میں تو بنگالیوں کو بھی مات کرو ہو جو خاصیت بش کی تھی وھی مٹ کی ھے مٹی دونوں کو ملا کر یہ کیا پنچات کرو ہو برک بھوج کا راجا اور مٹ گنگوا ھے تیلی تم مٹ اور اوباما کو کہاں ساتھ کرو ہو ایک وقت جو اچھا تھا وہ اب بہت برا ھے ھیلتھ کیر کی بابت میں یہ کیا بات کرو ہو ایران کا ایک بم ھے اوروں کے ہزاروں چیونٹی میں اور ھاتھی میں مساوات کرو ہو جو بات کہ لوگوں پہ ھے دن کی طرح روشن اس دن کی حقیقت کو بھی تم رات کرو ہو تم محلوں کے باسی تمہیں ھم سے کیا سروکار بات ان سے کرو جن سے تم سنگات کرو ہو جانے دو انیس قصہ، سنا ھے نہ سنیگا دیوانے سے ھشیاری کی کیا بات کرو ہو