زندگی کا لطف

امیر صنعت کار، مچھیرے کو دیکھ کر بہت حیران ہوا جو اپنی کشتی کنارے سگریٹ سُلگائے بیٹھا تھا۔
” تم مچھلیاں کیوں نہیں پکڑ رہے؟ ” صنعت کار نے پوچھا۔
” کیونکہ آج کے دن میں کافی مچھلیاں پکڑ چکا ہوں ”
” تو تم مزید کیوں نہیں پکڑ رہے؟ ”
” میں مزید مچھلیاں پکڑ کر کیا کروں گا؟ ”
” تم زیادہ پیسے کما سکتے ہو، پھر تمہارے پاس موٹر والی کشتی ہوگی جس سے تم گہرے پانیوں میں جاکر مچھلیاں پکڑ سکو گے. تمہارے پاس نائیلون کے جال خریدنے کے لئے کافی پیسے ہوں گے۔ اس سے تم زیادہ مچھلیاں پکڑو گے اور زیادہ پیسے کماؤ گے۔ جلد ہی تم ان پیسوں کی بدولت دو کشتیوں کے مالک بن جاؤ گے ۔۔۔۔۔۔۔ ہوسکتا ہے تمہارا ذاتی جہازوں کا بیڑا ہو۔ پھر تم بھی میری طرح امیر ہو جاؤ گے۔ ”
” اس کے بعد میں کیا کروں گا؟ ”
” پھر تم آرام سے بیٹھ کر زندگی کا لُطف اُٹھانا
مچھیرا۔۔۔
” تمہیں کیا لگتا ہے، میں اس وقت کیا کر رہا ہوں؟ “

اپنا تبصرہ لکھیں