زندہ کون ہے ؟

ڈاکٹر آر اے امتیاز
ہر بے کار آدمی ایک مردہ آدمی کے موافق ہے کیونکہ انسان زندہ صرف اسی وقت خیال کیا جاتا ہے جب وہ کسی دوسرے شخص کے لیے کام کر رہا ہوتا ہے اور جس سے دوسروں کو فائدہ بھی حاصل ہوتا ہو۔کہا جاتا ہے کچھ لوگ بیس سال کی عمر میں پیدا ہوتے ہیں کچھ لوگ تیس سال کی عمر میں کچھ پچاس سال کی عمر میں اور کچھ لوگ مرنے سے صرف دو گھنٹے پہلے پیدا ہوتے ہیں۔
اس سے مراد یہ ہے کہ بیس تیس یا پچاس سال کی عمر کو پہنچ کر یہ لوگ دوسروں کے فائدے کے لیے کام کرتے ہیں۔حقیقت میں زندہ وہی لوگ ہیں جو دوسروں کے لیے زندہ رہتے ہیں اپنی ذات کے لیے تو جانور بھی سب کچھ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں