ناروے میں اس وقت چار ہزار تین سو پچاس 4350 پناہ گزینوں کی ناروے میں رہائشی ویزے کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔لیکن اس کے باوجود یہ افراد نارویجن پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کے پاس اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ انکا تعلق کس ملک سے ہے یا پھر اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر انہیں ان کے ملک واپس بھیجا گیا تو انکا ملک انہیں قبول نہیں کرے گا۔
ان پناہ گزینوں میں اکثریت ایسے افرا دکی ہے جو اسٹریٹ جرائم اور منشیات کی امگلنگ میںملوث ہیں۔تا ہم حکومت اگلے سال پولیس کے لیے بیس ملین کرائون کا بجٹ مختص کر رہی ہے جو ان افراد کی واپسی پر خرچ ہو گا۔اس کے علاوہ پولیس ان لوگوں کی بھی تحقیق کرے گی جنہوں نے غلط کاغذات جمع کروا کے ناروے میں پناہ حاصل کی۔
NTB/UFN