سترہ سالہ درخواست گزار لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اب تک ساٹھ ملازمت کی درخواستیں دے چکی ہے جن کے جواب یا تو موصول نہیں ہوئے یا پھر منفی جوابات موصول ہو۔درکواست دینے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ اسکا خیال ہے کہ اسے حجاب کی وجہ سے ملازمت سے انکار کیا گیا ہے کیونکہ اس نے جن درخواستوں کے ساتھ اپنی تصویر بھیجی تھی ان کے جواب میں اسے انکار موصول ہوا ہے۔درخواست گزار نے مزید بتای کہ ایسی ملازمتیں جہاں انکاسامنا لوگوں سے نہیںہوتا جیسے ٹیلیفون آپریٹر کی جاب پر اسے کام ملنا چاہیے۔ جب کہ یہ طالبہ اس سے پہلے مدد گار استاد کے طور پر کام کر چکی ہے اور تعلیم کے ساتھ ملازمت بھی کرنا چاہتی ہے۔