سبا ویسٹ پولڈ میں بلیوں میں ایڈز کی وبا پھیلنے کا خدشہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حیوانات محکمہ تحفظات کی طرف سے بلیاں پالنے کے شوقین لوگوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ سبا ویسٹ ہولڈ کی بلیوں میں ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں جسے نارویجن میں Katteaidsکہتے ہیں ۔ شعبہ حیات حیوانات کے مطابق یہ معاملہ بہت سنگین لیا گیا ہے کہ ایسی بلیاں جن کا کبھی بھی علاج نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے بیماری مزید پھیل جاتی ہے اور انھوں نے مالکان سے کہا ہے کہ جہاں بھی وہ اس طرح کے جراثیم بلیوں میں دیکھے تو وہ فورا شعبہ حیات حیوانات سے رابطہ کریں ۔ اس لیے کہ ناروے میں کتے اور بلیاں پالنے کا بہت زیادہ رواج ہے تو اس وجہ سے ناروے میں بلیوں اور کتوں کے لیے خاص دکانیں مخصوص ہیں جہاں سے ان کی خوراک لی جاتی ہے اس لیے نارویجن معاشرے میں یہ جانور خاص حیثیت رکھتے ہیں ۔ جو بھی بیماری ان جانوروں میں پھیلتی ہے تو اس کا انسانوں میں منتقل ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جانوروں کی صحت کا بھی خیال رکھنا خاص ضروری ہے ؂۔

اپنا تبصرہ لکھیں