وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزار ت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، سرکاری دفاتر میں نماز کے اہتمام کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے نوٹیفکیشن کے مطابق نماز ظہر کیلئے آدھا گھنٹہ اور نماز جمعہ کیلئے سوا دو گھنٹے کا وقفہ کیا جائیگا ۔