سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو 8 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ ان پر ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
سیشن عدالت کے جج نے جیسے ہی کیس کا فیصلہ سنایا تو غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے کمرہ عدالت میں رونا شروع کر دیا اور اب ان لمحات کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں صدمے سے دوچار ملزمہ کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
blob:https://www.dailymotion.com/f4ce967e-9e15-4c71-884c-39a8875e7c4a
واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضہ سے تقریبا نو کلو ہیروئن برآمد گئی تھی جس کے بعد ان کا کیس لاہور کی سیشن عدالت میں چلا۔