سعودی عرب حکام نے حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی قریب ترین تصاویر جاری کی ہیں۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے رئاسة شؤون الحرمين کی جانب سے جاری کردہ ان تصاویر کو فوٹوگرافی کی جدید ترین تکنیک فوٹو امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ تصاویر بنانے سے پہلے مقام کی اچھی طرح صفائی کی گئی۔مقام ابراہیم وہ پتھر ہے جس پر چڑھ کر حضرت ابراہیمؑ نے بیت اللہ کی دیوار تعمیر کی۔ اس پتھر پر ابراھیم علیہ السلام کے پاؤں کے نشانات موجود ہیں جن کی لمبائی اور چوڑائی 50 سینٹی میٹر ہے۔ اس پتھر کو سونے کے سنہرے جنگلے میں محفوظ کیا گیا ہے۔اس مقام کو مصلے کا درجہ حاصل ہے اور امام کعبہ اسی کے پاس کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھاتے ہیں۔ طواف کے بعد یہاں دو رکعت نفل پڑھنے کا حکم ہے۔