سعودی عرب میں اونٹ پر بیٹھ کر گشت کرنیوالے باوردی شخص کی ویڈیووائرل لیکن یہ دراصل کون تھا؟ معمہ حل ہوگیا

سعودی عرب میں اونٹ پر بیٹھ کر گشت کرنیوالے باوردی شخص کی ویڈیووائرل لیکن یہ دراصل کون تھا؟ معمہ حل ہوگیا

سعودی عرب کے شہر مکہ میں پولیس کی وردی میں مبلوس شہری مصروف شاہراہ پر اونٹ بیٹھ کر گشت کررہا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

چند گھنٹوں کے بعد مکہ کی پولیس نے اونٹ پر بیٹھ کر گشت کرنے والے شہری کو تلاش کیا اور پھر اس سے تحقیقات کیں۔پولیس حکام کے مطابق موٹروے اور شہر کی مصروف شاہراہوں پر وردی میں گشت کرنے والے شخص سے جب گفتگو کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے اونٹ پر سفر کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص عمر چالیس سال ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔ مکہ پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ شہری سے تفتیش کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا ٹیسٹ کیا گیا اور اب علاج جاری ہے۔انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو سمیع نامی سعودی شہری نے شیئر کی اور لکھا کہ اس نے مکہ میں اہلکار کو دیکھا جو اونٹ پر بیٹھ کر گشت کررہا تھا۔

سعودی عرب کی نیوز ویب سائٹ سبق کے مطابق جمعرات کی رات کو مذکورہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مکہ کے علاقے العزیزیہ کے ضلع الظہیر میں گشت کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں