سعودی عرب میں شہری کو خاتون سے صرف بات کرنے پر ہی گرفتار کرلیا گیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

1

ابھی چند دن قبل ہی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کو ایک اعتدال پسند ملک بنائیں گے، لیکن ساتھ ایک اور ایسا واقعہ پیش آ گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ولی عہد کا خواب ابھی حقیقت سے بہت دور ہے۔
میل آن لائن کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک نوجوان اور ایک لڑکی مختصر سی بات چیت کرتے نظر آتے ہیں، مگر اس پر ایک ہنگامہ کھڑ ا ہو گیا۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی اور بالآخر ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کی شناخت کر لی گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کر لیا گیا، اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسے سزا بھی دی جا چکی ہے۔

2

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مکہ شہر میں ریکارڈ کی گئی جہاں نوجوان ایک ریسٹورنٹ میں ملازم ہے۔ یہ ریسٹورنٹ ایک سکول کے عقب میں واقع ہے اور مبینہ طور پر ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی سکول کی طالبہ ہے۔ ویڈیو میں لڑکی نوجوان کے پاس جا کر اس سے کچھ بات کرتی نظر آتی ہے جس کے بعد وہ واپس چلی جاتی ہے۔

3

اس معاملے نے سعودی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے۔ ایک جانب وہ قدامت پسند ہیں جو سمجھتے ہیں کہ یوں کسی لڑکی اور لڑکے کا علیحدگی میں ایک دوسرے سے ہمکلام ہونا ان کی روایات کے خلاف ہے، تو دوسری جانب وہ لوگ ہیں جن کا کہنا ہے کہ محض کسی سے بات کرنا کون سا جرم ہے۔ویڈیو میں دکھائی دینے والے نوجوان کی شناخت میڈیا میں ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں