پاکستان نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر دوسرے میزائل حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سعودی عرب پر دوسرے بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاعات پرتشویش کااظہارکیاہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور سعودی فورسزکی طرف میزائل کو تباہ کرنے اورانسانی جانوں کاضیاع ہونے سے بچانے ےکیلئے کی گئی بروقت کارروائی کوسراہتاہے۔انہوں نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت اوریکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Recent Comments