سعودی عرب کی بڑی شخصیت کادورہ پاکستان ، اہم خبرآگئی

سعودی عرب  کی بڑی شخصیت کادورہ پاکستان ، اہم خبرآگئی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ ہنگامی دورے پرکل جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے ، سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ کولالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ،فیصل بن فرحان السعود کایہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقاتیں کریں گے ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے پاکستان کی سمٹ میں عدم شرکت کے حوالے سے جو وجوہات بیان کی ہے جس میں طیب اردگان نے کہا کہ سعودی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی دی تھی اگر انہوں نے اس سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی ہوئی تو سعودی عرب چالیس ہزار پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیج دیگااور سعودی عرب نے آٹھ ارب ڈالر سے زائد رقم جو اسٹیٹ بنک میں رکھی ہے وہ واپس لے لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں