سعودی عرب کے شہر جازان کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 4 بچے ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔العربیہ نیوز کے مطابق جازان شہر کے شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں واقع ایک ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 4 بچے موقع پر ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت5 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2017/10/Saudi-Arab.jpg)
Recent Comments