ہالینڈ(پ۔ر) سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے شعبہ خواتین کے زیر انتظام جمعتہ الوداع کی پُروقار تقریب 2اگست بروز جمعہ دن دوپہر ایک تا تین بجے تک نگران حاجی محمد جاوید عظیمی کی رہائش گاہ پر منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس بابرکت روحانی اجتماع میں شعبہ خواتین کی صدر انجم جاوید عظیمی کے ساتھ مل کرخواتین نماز توبہ،نمازحق والدین اور نماز قضائے عمری ادا کریں گی جبکہ ذکر جہر اور مراقبہ بھی کروایا جائے گا۔ یاد رہے متذکرہ تقریب کے لئے کمیونٹی کی خواتین کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔