پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کی بندش کے بعد پاک بھارت دوستی بس سروس کو بھی بند کردیا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پاک بھارت دوستی بس سروس کو بند کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کی بندش کے فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔