سنہری مشرومز سے بھرے جنگلات

اس سال محکمہء خوراک کے مطابق سال کی بہترین مشرومز نے جنگلات کو سنہرا کر دیا ہے۔نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارویجن مشروم کنترال بہت لذیذ ہوتی ہے اور لوگ اسے شوق سے کھاتے ہیں۔اس کے علاوہ نارویجن جنگلات میں سرخ مشرومز سفید مشرومز اور کریملر کی پیداوار بھی بہت ذیادہ ہوئی ہے۔اس کی وجہ موسم کا معمول سے ذیادہ گرم ہونا ہے۔عام طور سے مشرومز کی پیداوار اگست اور ستمبر میں ذیادسہ ہوتی ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے یہ سیزن پہلے شروع ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ پتھریلی مشروم بھی اگنا شروع ہو گئی ہے جسے مشرومز کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ذیادہ مشرومز سیڈش ساحلی جنگلات اور اوسلو کے گردو نواح میں اس وقت موجود ہیں۔
جو لوگ نارویجن جنگلات میں مشرومز خاص طور سے سنہری مشروم اور کنٹھرال تلاش کرنے کے شوقین ہیں وہ انہیں ایسے جنگلات میں تلاش کریں جو بہت گھنے نہیں۔یہ مشرومز ان جنگلات میں پائی جاتی ہیں جہاں سے روشنی کا گزر ہوتا ہے۔
ماہر نباتات جینسن کے مطابق ایک ایسی جگہ جہاں ہر سال کنٹرال اگتی ہیں وہاں اس سال بھی اسکے ملنے کے امکانات ذیادہ ہیں کیونکہ مشرومز کی جڑیں زمین میں بہت نیچے تک ہوتی ہیں۔لیکن کچھ مشرومز خطرناک بھی ہوتی ہیں اس لیے آپ کو یہ ضرور پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کیا کھا رہے ہیں آپ انٹر نیٹ پر مشرومز کے بارے میں معلوم کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ خود بھی مشرومز سینٹر میں جا کر انکی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
نیٹ پر آپ یہاں مشرومز چیک کر سکتے ہیں۔
soppkontroll.no

اپنا تبصرہ لکھیں