یہ جزیرہ جسے ‘سنیک آئی لینڈ ‘ بھی کہا جاتا ہے دنیا کا خطرناک ترین جزیرہ ہے.
یہ جزیرہ برازیل کی سمندری حدود میں ساحل سے 33 کلومیٹر سمندر کے اندر واقع ہے.
اس جزیرہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کا واحد جزیرہ ہے جہاں خطرناک زہریلے سانپوں کی بلا شرکت غیرے حکومت ہے.
اس سے پہلے یہاں 30000 سانپ تھے پھر آہستہ آہستہ گھٹنے شروع ہو گے
اب اس جزیرے میں 4000 سانپ پائے جاتے ہیں ،ہر مربع میٹر زمین پر 5 سانپ پھن پھیلائے بیٹھے ہیں،دنیا کے 10 خطرناک ترین قسم کے سانپ یہاں موجود ہیں. جن میں گولڈن سانپ بھی ہیں
اس جزیرے میں انسانوں کا کوئی وجود نہیں ہے اور نہ ہی یہاں پرندوں کی چہچہاہٹ ہے،زمین پر رینگتا کوئی کیڑا مکوڑا سلامت نہیں،ہر طرف سناٹا ہے،سانپوں نے دیگر تمام
حیوانات کا صفایا کر دیا ہے.
کچھ عرصہ قبل بحری قذاقوں کی نشاندہی پر اس جزیرے
میں آسٹریلین میڈیا کی ایک ٹیم چلی گئی،ان کے ساتھ سائنسدان،ڈاکٹرز اور ماہرین کی ٹیمیں تھیں انہوں نے اس جزیرے کا خوفناک چہرہ دنیا کو دکھا دیا.
بحری قذاقوں نے اس جزیرے سے متعلق یہ مشہور کر رکھا ہے کہ یہاں ایک خزانہ چھپا ہوا ہے پچھلے ہزاروں سال سے
یہ خطرناک سانپ اس خزانے کی حفاظت کر رہے ہیں.