سونگھنے کی صلاحیت ختم ہونا زندگی کے خاتمے کی نشانی ہوسکتی ہے، سائنسدانوں کی تازہ تحقیق

سونگھنے کی صلاحیت ختم ہونا زندگی کے خاتمے کی نشانی ہوسکتی ہے، سائنسدانوں کی تازہ تحقیق

قوت سماعت یا بینائی کمزور ہو جائے تو لوگ متفکر ہوتے ہیں لیکن قوت شامہ (سونگھنے کی صلاحیت) کے کمزور ہونے پر کسی کو پریشان ہوتے آپ نے کم ہی دیکھا ہو گا۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر لوگ قوت شامہ کے متعلق سب سے زیادہ پریشان ہوا کریں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”سونگھنے کی صلاحیت کا انسان کی موت کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور جس کی یہ صلاحیت ختم ہو جائے ، اس کے بعد بہت جلد ہی اس کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔“

اس تحقیق میں مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 70سے 80سال کی عمر کے 2ہزار سے زائد مردوخواتین پر تجربات کیے۔ ان میں جن لوگوں کی قوت شامہ ختم ہو چکی تھی ان کے اگلے 10سالوں میں مرجانے کے امکانات دوسروں کی نسبت 50فیصد زیادہ تھے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ”ہماری اس تحقیق میں قوت شامہ کی ایسی اہمیت سامنے آئی ہے کہ ایک دن قوت شامہ کے ٹیسٹ معمول بن جائیں گے۔ “

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہونگ لی چن کا کہنا تھا کہ ”بڑی عمر میں جا کر اکثریت کو قوت شامہ کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ ان کی باقی زندگی کے دورانیے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اگر اس مفروضے پر مزید تحقیقات کی جائیں تو کوئی موت کے وقت کے متعلق کوئی بڑا انکشاف سامنے آ سکتا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں