کلام: مریم عباس
سوچتی ہوں تکبر اپنا پھر سے پیارا کر لوں
سوچتی ہوں تیری شکست کیسے گوارا کر لوں
سوچتی ہوں شدید بے زار ہو تم مجھ سے
سوچتی ہوں تم سے تمہارے لئے کنارا کر لوں
سوچتی ہوں شاید تم بھی یاد کرتے ہو مجھے
سوچتی ہوں بہتر ہے اگر میں استخارہ کر لوں
سوچتی ہوں تمہاری انا کا بھرم رکھ لوں پھر سے
سوچتی ہوں اک بار وقت پھر سے ہمارا کر لوں
سوچتی ہوں تمہیں بات کرنا نہیں منظور اب
سوچتی ہوں تمہاری “ہوں ہاں” پر گزارا کر لوں
#مریم_عباس
#کھوکھلارشتہ_سےماخوذ