ایک سوڈانی شخص کو ناروے میں ایک دوسرے سوڈانی کی جاسوسی کے الزام میں ایک سال دو ماہ کی سزا سنائی گئی۔یہ معلومات اس نے اوسلو میں سوڈانی ایمبیسی کے ایک اہلکار کو دیں۔تاہم سزا سنانے کے بعد اس میں تخفیف کی درخواست دی گئی۔اس طرح اسے دو ماہ کی سزا کی چھوٹ دے دی گئی۔مگر سوڈانی کو ایک سال کی سزا سنانے کے بعد ایک دن بھی جیل میں نہیں گزارنا پڑاکیونکہ وہ ایک سال سے مقدمہ کی پیشیاں بھگت رہا تھا اور اس دوران حکام کی نگرانی میں تھا۔