ذکا وائرس مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ حاملہ عورتوں کو اس کی وجہ سے چھوٹے سر والے بچے پیدا ہوتے ہیں۔ابھی تک اسکی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی۔اس لیے لوگوں کو اس سے بچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ڈنمارک میں ایک شخص جو کہ سر درد اور بخار میں مبتلاء تھا۔اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹروں نے ذکا وائرس کی تشخیص کی ہے۔اس کے علاہ سویڈن میں بھی ذکاء وائرس کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔یہ لوگ سفر سے واپس آئے تھے۔جبکہ ناراوے میں محکمہء صحت نے حاملہ عورتوں کو ایسی جگہوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے جہاں بیمار لوگ موجود ہوں۔
امریکہ کی ریاست ای سلواڈور میں حکومت نے مقامی حاملہ خواتین کو اس وائرس سے خبردار کیا ہے۔اس وقت یہ وائرس امریکہ ایشیا افریقہ اور اوسینیا میں پھیل چکا ہے۔
NTB/UFN