سویڈن میںپاکستانی ایسوسی ایشن کا خوش لباس خواتین کا مقابلہ


سویڈن میںپاکستانی ایسوسی ایشن کا خوش لباس خواتین کا مقابلہ
سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائندہ جنگ) موسم گرما میں لباس کے انداز بھی بدل جاتے ہیں چونکہ سویڈن میں موسم گرما بہت خوشگوار ہوتا ہے اس لیے یہاںکی پاکستانی خواتین اپنے روایتی لباس کو بہت شوق سے زیب تن کرتی ہیںاور ایسی تقریبات کی منتظر رہتی ہیں جہاں وہ اپنے لباس پہن کر جاسکیں۔ موسم گرما میں خواتین میں لان کے سوٹ بہت مقبول ہوتے ہیں اور اسی مناسبت سے پاکستانسکا فریننگ بوتشرکا نے فتیا میں خوش لباس خواتین کا مقابلہ منعقد کیا جس میں خواتین دیدہ زیب رنگوں کے لانکے سوٹ پہن کر شریک تھیں۔ ایسوسی ایشن کی خاتون سیکریٹری محترمہ شہناز ملک ، محترمہ لبنٰی حیدر راجہ نے اپنی ساتھی خواتین کے ساتھ شرکاء کا استقبال کیا۔ خواتین مختلف رنگوں اور ڈیزائن کی لان کے شلوار قمیض پہن کر تقریب میں شریک تھیں۔ جیوری کے فیصلہ کے مطابق مسسز نگہت مشتاق چوہدری سب سے خوش لباس قرار دی گئیں اور پہلے انعام کی مستحق ٹھہریں۔ خواتین نے اس نوعیت کی تقریبات کے انعقاد کو بہت سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں