سویڈن میں انجینیروں کی مانگ
سٹاک ہوم عارف کسانہ نا مہ نگار
سویڈن کی حکومت ملک میں انجنیئروںکی کمی پوری کرنے کے لیے اگلے برس ملک کی جامعات میں چار سو مزید تعلیمی آسامیاں مہیا کی جائیں گی اس کا اعلان کرتے ہوئے سویڈش وزیرِتعلیم نے کہا کہ ہم صنعتی ملک کی حیثیت سے اپنی پہچان برقرار رکھیں گے۔ نئے منصوبہ پر ٣٢ ملین ڈالر کی خطیر رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٢٠١٨ تک جاری رہے گا۔ اس سے ١٦٠٠ نئے انجنیئروں کو ملازمت کے مواقع حاصل ہونگے۔ سردست ملکی ضرورت کے مطابق انجنیئر دستیاب ہیں مگر مستقبل میں اُن کی مزید ضرورت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب یونان کی اقتصادی بد حالی کی وجہ سے بہت سے انجنیئر سویڈن میں کام تلاش کرہے ہیں جبکہ ایک سو یونانی ڈاکٹروں نے بھی سویڈن میں ملازمت حاصل کی ہے۔