سویڈن میں تُرک اور پاکستانی 8 اگست کو عید منائیں گے۔


سویڈن میں تُرک اور پاکستانی 8 اگست کو عید منائیں گے۔

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سویڈن میں ترک مسلمان مورخہ 8اگست جمعرات کو عید منائیں گے اور دو پاکستانی مراکزنے بھی اُسی روز عید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سویڈن میں مساجد کی اکثریت کا تعلق تُرک مسلمانوں سے ہے جبکہ ڈنمارک اور جرمنی میںبھی اُن کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ تُرک مسلمانوں نے آ بزرویٹری کی اطلاعات کی بنیاد پر ایک مستقل قمری کیلنڈر ترتیب دیا ہوا ہے جس میں چاند کے طلوع ہونے کی تاریخیں پہلے سے معلوم ہوتی ہیں اور وہ اُن ممالک کی طرح نہیںجو آخری لمحے چاند ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ تُرک مسلمانوں نے یورپ میں ٩ جولائی کو آغاز رمضان کیاتھا اور 8اگست کو عید کریں گے۔مسجد عائشہ سٹاک ہوم جو کہ سویڈن میں سب سے بڑی پاکستانی مسجد ہے وہاں کی مسجد کمیٹی کے صدر چوہدری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ وہ بھی اپنے تُرک بھائیوں کے ساتھآغاز رمضان اور عید کرتے ہیں اسی لیے عید کا اجتماع مورخہ 8 اگست کو شیستا میں ہوگا جہاں مولانا محمد مسلم عید کی نماز پڑھائیں گے۔آٹھ اگست کو ہی سٹاک ہوم میں پاکستانیوں کا ایک اور بڑا عید کا اجتماع ترک مسجد فتیا میںہوگا جہاں سید شوکت علی نماز عید کی امامت کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں