سٹاک ہوم(عارف کسانہ؍نمائندہ خصوصی) سویڈن میں پاکستانی سفارت خانہ نے مورخہ 28 جولائی بروزجمعہ 11 بجے سے3 بجے تک سٹاک ہوم شہر کے وسط میں سرگل سکوائر میں آم کھانے کے لیے دعوتِ عام دی ہے ۔سفارت خانہ پاکستان نے تمام پاکستانیوں کو اپنے سویڈش اور دیگر ممالک کے دوستوں کے ساتھ شرکت کی دعوت دی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل و عیال، دوستوں اور غیرملکی ساتھیوں کے ساتھ اس مینگو فیسٹیول میں شرکت کرے گی اور مزیدار پاکستانی آموں کا لطف اُٹھائیں گے۔ اس دعوت کا مقصد سویڈن میں پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ کرنا اور عام عوام میں پاکستانی آم کو متعارف کروانا ہے۔ سویڈن میں پاکستانی سفارت خانہ کے اس مینگو فیسٹیول میں آم، ملک شیک اور آموں کی مختلف مصنوعات کی نمائش اورکھلانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عوام بہت جو ش و خروش سے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

Recent Comments