سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سویڈن کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر محمد طارق ضمیر نے صدر پاکستان ممنون حسین سے ایوان صدر اسلام میں ملاقات کی اور اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا کہ سویڈن کے ساتھ پاکستان کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو تعلیمی، تجارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں جاری ہیں۔ پاکستان اور سویڈن کے مابین باہمی تجارت کا حجم 297ملین ڈالر ہے اور مستقبل میں اس میں اور اضافہ ہوگا۔ سویڈن کے لیے نامزد سفیر محمد طارق ضمیر ایک سنئیر سفارت کار ہیں اور اس سے قبل وہ سارک سیکریٹریٹ، واشنگٹن، اٹلی اور دیگر اہم مقامات پر سفارتی ذمہ داریاں اور وزارت خارجہ میں اہم حیثیتوں پر فائیز رہے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے ڈپلومیٹک اسٹیڈیز میں ماسٹرڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔