سویڈن میں پناہ گزینوں کی رہائش میں نوجوان عورت کا قتل

سویڈن میں کم عمر پناہ گزینوں کی رہائش جومون دال  میں واقع ہے میں ایک بائیس سالہ عورت کو چاقو سے قتل کر دیا گیا۔اس رہائش میں پندرہ سال سے لے کر سترہ سال تک کی عمر کے بچے رہائش پذیر تھے۔تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔قتل سے پہلے اس رہائش میں کچھ شور کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اورزخمی عورت کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے تفتیش کے لیے اس عمارت کو خالی کرا کر رہائشیوں کو ایک ہوٹل میں عارضی طور پر منتقل کر دیا ہے۔
اخبار ایکسپریس کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پنچ افراد کو گواہی اور تفتیش کے لیے ساتھ لے گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی این آر کے ، کے مطابق چودہ سال سے سترہ سال کی عمر کے بچے وہاں رہائش پذیر تھے جو اب دیکھ بھال کے ادارے کے زیر نگرانی ہیں ۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں