سٹاک ہوم( عاف کسانہ) سویڈن میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں ۔ ان انتخابات میں حکمران جماعت ماڈریٹ پارٹی کو بہت دھچکا لگا ہے اور اس مقبولیت میں بہت کمی واقع ہوئیہے جبکہ گرین پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصلکی ہے اور وہ ملک کی دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔ نسل پرست جماعت سویڈش ڈیموکریٹ اور خواتین کے حقوق کی جماعت فیمنسٹ پارٹی کو بھی خاطر خواہ کامیابی ملی ہے جبکہ سوشل ڈیموکریٹ نے اپنی حیثیت برقرار رکھی ہے اور وہ اب بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق پورپی پارلیمنٹ میں سویڈن کی بیس نشستوں کے لیے سوشل ڈیموکریٹ کو چھ، گرین پارٹی اور ماڈریٹ پارٹی کو تین تین، پیپلز پارٹی (فولک پارٹی) اور سویڈش ڈیموکریٹ پارٹی کو دو دو ، لیفٹ پارٹی،کرسچئن ڈیموکریٹ پارٹی، سینٹر پارٹی اور خواتین کے حقوق کی جماعت فیمینسٹ پارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔مبصرین کیمطابق ان انتخابات کے نتائج اس سال ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابات پر اثر انداز ہوں گے ۔ ریڈ گرین پر تین جماعتی حزب اختلاف انتخابات جیتنے کے لیے پر عزم ہے ۔جبکہ چار جماعتی حکمران اتحاد بھی اقتدار کو اپنے پاس رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔