ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاہے کہ اس حملے کی مماثلت چینی قونصلیٹ پر حملے سے ضرور ملتی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘کی فرسٹیشن آپ کے سامنے ہے، ہماری اینٹی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں پر ہمیں فخر ہونا چاہیے، یکیورٹی فورسز نے 8 منٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔
ڈی جی رینجرز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹا ک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں ،دس بجکر دو منٹ پر دہشت گرد گاڑی میں آئے ،اور 10 بجکر 10 منٹ پرتمام دہشتگردوں کوماردیا، سیکیورٹی فورسز نے 8 منٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔ان کا کہناتھا کہ 4 دہشتگردوں نے اندرداخل ہونےکی کوشش کی اوردہشتگردوں نےسیدھی گولیاں چلائیں تاہم پہلی انٹرنس میں 2 دہشتگردوں کوماردیاگیاجس کے باعث دہشتگردعمارت کےاندرداخل نہ ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عمارت میں داخل ہوکرلوگوں کوقتل اوریرغمال بنانا چاہتے تھے،دہشتگردوں کوپاکستان سٹاک ایکسچینج کے داخلی راستے پرہی روک لیاگیاتھا، دہشتگرد پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہیں ہو سکے، دہشتگردوں سے ا ے کے47،دستی بم،کھانے پینے کاسامان اوربہت ساراایمونیشن برآمدہواہے ۔
ان کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے، رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کامقابلہ کیا، دہشتگردقتل وغارت اوریرغمال بنانے کے منصوبے کے تحت آئے، دہشتگردوں سے کھانے پینے کی اشیابھی ملی ہیں، دہشتگردپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے تھے، دہشتگرداپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے، ڈیڑھ سال سے شہرقائدمیں دہشتگردی کاکوئی واقعہ نہیں ہوا، “را”کی بوکھلاہٹ آپ سب کےسامنے ہے،اسٹاک ایکس چینج میں معمول کے مطابق کام جاری ہے ۔