سپائڈر مین اور آئرمین سمیت کئی مشہور کردار ”یتیم“ ہو گئے، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

سپائڈر مین اور آئرمین سمیت کئی مشہور کردار ”یتیم“ ہو گئے، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

معروف امریکی مصنف اور معروف کامک کیریکٹرز سپائڈر مین، آئرمین، کیپٹن امریکہ اور دی ہلک کے تخلیق کارسٹین لی 98 سال کی عمر میں چل بسے۔

سٹین لی ماروول کامکس کمپنی کے شریک بانی تھے جن کے بنائے ہوئے کرداروں پرمبنی فلمیں ہالی ووڈ کی سب سے منافع بخش ترین فلموں میں سے ہیں۔ سٹین لی 1922ءمیں ایک یہودی پناہ گزین فیملی میں پیدا ہوئے اور صرف 18 سال کی عمر میں کامکس ایڈیٹر بن گئے اور ”ٹائملی پبلیکیشنز“ کمپنی میں کام کیا جس کا نام بعد میں تبدیل کر کے ماروول کامکس رکھا گیا۔

سٹین لی نے 1961ءمیں جیک کربی کے ساتھ مل کر کامکس کمپنی کا آغاز کرنے والے سٹین لی نے ”فینٹیسٹک فور“ نامی سیریز سے آغاز کیا جبکہ سپائڈرمین، دی انکریڈیبل ہلک، آئرن مین اور کیپٹن امریکہ کے کردار بھی انہوں نے ہی تخلیق کئے۔

سٹین لی ”مارول“ کے بینر تلے بننے والی ہر فلم میں کیمیو کردار ادا کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے 1972ءمیں کمپنی کو چھوڑ دیا جس پر انہیں کمپنی کا اعزازی چیئرمین بن گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں