سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی سٹورزکو اپنے نام سے گھی فروخت کرنے پر پابندی عائدکر دی،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ غیرمعیاری گھی کی فروخت توہین عدالت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں یوٹیلیٹی سٹورپر غیر معیاری گھی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس منیب اختراورجسٹس گلزاراحمد نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری گھی فروخت پرعدالت نے حکم جاری کیا تھا،غیرمعیاری گھی کی فروخت توہین عدالت ہوگی،جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ یوٹیلیٹی کارپویشن اپنے نام سے گھی فروخت نہیں کرسکتا۔ عدالت نے یوٹیلیٹی سٹورزکو اپنے نام سے گھی کی فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔