سپین میں پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

سپین میں پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا 

اسپین میں پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ بینک کیشیئر کو40 لاکھ کی اضافی نقدی لوٹا کر پاکستانیوں کو قابل بھروسہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم ایمانداری کی مثال بن کر ابھرا، جہاں بینک کیشیر نے غلطی سے7ہزار کے بجائے 35ہزار یورو تھما دیئے یعنی یہ رقم 40لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔خرم کا ایمان ڈانوا ڈول نہ ہوا، پاکستان کے بیٹے نے وطن کی عزت کا سوچا اور اضافی رقم کیشیر کو لوٹادی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اللہ دیا ہو ا اس کے پاس سب کچھ ہے اور اسے کوئی لالچ نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں