بھارت میں ملنے والی نئی قسم کی مکڑی کا نام کرکٹ کے عظیم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دھرو پرجاتی نامی نوجوان نے اپنی پی ایچ ڈی کی ریسرچ کے دوران 2 نئی قسم کی مکڑیاں دریافت کی ہیں۔ جب دریافت شدہ نئی مکڑیوں کو نام دینے کی باری آئی تو ریسرچ سکالر نے ان میں سے ایک کو اپنے پسندیدہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام دے دیا۔
دھرو پرجاتی نے اپنی دریافت کی گئی دوسری مکڑی کا نام انڈیا کے پہلے کیتھولک ماہرین تعلیم الیاس چوارا کے نام پر رکھا ہے۔