سٹاک ہوم (عارف کسانہ) ڈنمارک کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی نے کوپن ہیگن کی نواحی میونسپل کونسل برانڈ بی سے سید اعجاز حیدر بخاری کواپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ یہ انتخابات 19 نومبر کو منعقد ہورہے ہیں۔
سید اعجاز حیدر بخاری کوپن ہیگن کی معروف اور ہر دل عزیز شخصیت ہیں جو پاکستانیوں کے علاوہ دیگر قومیتوں میں بہت مقبول ہیں۔ ان کے انتخابی حلقہ میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور وہ واحد پاکستانی ہیں جو اپنے حلقے سے انتخابی امیدوار ہیں۔ سید اعجاز حیدر بخاری نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے کئی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔