سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں، یعنی خودکار گاڑیاں ایکسیڈنٹ کی صورت میں کس کی جان بچائیں گی؟ آپ کی یا کسی اور کی؟ بہت بڑا مسئلہ سامنے آگیا، اس کا حل جانئے

سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں، یعنی خودکار گاڑیاں ایکسیڈنٹ کی صورت میں کس کی جان بچائیں گی؟ آپ کی یا کسی اور کی؟ بہت بڑا مسئلہ سامنے آگیا، اس کا حل جانئے

دنیا میں ٹریفک حادثات میں سالانہ 10لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ ایسے میں خود کار گاڑیوں کو محفوظ قرار دیا جارہا تھا لیکن حالیہ کچھ عرصے میں پے درپے ان گاڑیوں کے بھی کچھ ایسے حادثات ہوئے ہیں کہ ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے اور ان سیلف ڈرائیونگ کاروں میں ایک ایسی تبدیلی کا عندیہ دیا جا رہا ہے کہ سن کر کوئی بھی یہ کار خریدنے کی جرا¿ت نہیں کرے گا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ اور دیگر ممالک میں سیلف ڈرائیونگ کاروں کو حادثات درپیش آنے کے بعد بحث ہو رہی ہے کہ حادثات سے نمٹنے کے لیے ان کاروں کی پروگرامنگ کس طرح کی جائے؟

ایک تجویز یہ دی جا رہی ہے کہ ان کاروں کی پروگرامنگ کچھ اس طرح کی جائے کہ جب کوئی حادثے کی صورتحال درپیش ہو تو کاریں اپنے اندر بیٹھے مسافر کی پروا نہ کریں اور باقی لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے اس مسافر کی قربانی دے ڈالیں، یعنی حادثے سے بچنے کے لیے یہ کار اپنا رخ موڑ کر کسی چیز سے ٹکرا جائے جس سے باقی لوگ تو بچ جائیں گے لیکن اس کے اندر بیٹھے شخص کی زندگی داﺅ پر لگ جائے گی۔ اس معاملے پر ایک تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ”جب کسی انسانی ڈرائیور کو حادثے کی صورتحال درپیش ہوتی ہے تو وہ دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی قربانی دینے کو ترجیح دیتا ہے، چنانچہ سیلف ڈرائیونگ کاروں کی پروگرامنگ بھی اس انسانی روئیے کے مطابق ہونی چاہیے تاکہ وہ بھی ایسی صورتحال میں اپنے اندر بیٹھے مسافر کی قربانی دے کر سڑک پر موجود دیگر لوگوں کی جانیں بچا لیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں