بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے ماسک نہ پہننے پر شہری کو گولی مار دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں واقع نجی بینک کی ایک برانچ میں پیش آیا، جہاں راجیش نامی شہری نے فیس ماسک کے بغیر بینک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اُسے روک لیا گیا۔راجیش کو بینک کے دروازے پر تعینات سیکیورٹی محافظ نے روکا اور ماسک پہننے کی ہدایت کی، جس پر وہ گھر گیا اور ماسک لگا کر آیا تو کھانے کا وقفہ ہوگیا۔ اس دوران راجیش بینک میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا تو اسکی سیکیورٹی گارڈ دونوں میں گرما گرمی ہوئی اور پھر گارڈ نے اپنے پستول سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی چل بسا۔