بھارت میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کے باعث محدود پیمانے پر شادیوں کی اجازت کے باوجود عوام کی جانب سےایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پولیس نے ایسی ہی ایک تقریب میں بطور سزا دولہا دلہن کی گاڑی کے ٹائروں کی ہوا نکال دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے شادی کے اختتام پر واپس آتے ہوئے دولہا اور دلہن کی گاڑی روک لی اور لاک ڈان و کورونا ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بطور سزا گاڑی کے ٹائروں سے ہوا نکال دی۔ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن عائد کیا گیا ہے،جاری کردہ ہدایات کے مطابق شادی کی تقریبات گھروں کے اندر محدود مہمان مدعو کرتے ہوئے کی جاسکتی ہیں تاہم عوام کی جانب سے ان ہدایات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات میں ضابطوں کے تحت کارروائی ہوگی۔پولیس کے مطابق ریاست میں نقل و حرکت کی اجازت نہایت ضروری وجوہات کی صورت میں دی گئی ہے، بلا ضرورت باہر نکلنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔
fee