سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شارک مچھلی کو ہیلی کاپٹر پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ نایاب ویڈیو خریدنے کیلئے نیشنل جیو گرافک چینل نے ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کی۔
اس وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے Alt News نے ریسرچ کی اور اس کے حوالے سے کیے جانے والے دعووں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ کلپ درحقیقت ایک ٹی وی فلم ” 5 ہیڈڈ شارک” کے ٹریلر سے اٹھا کر وائرل کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ایک منٹ 5 سیکنڈ پر شارک کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کرنے والا حصہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل 2017 میں بھی یہی کلپ وائرل ہوا تھا، اس وقت بھی اس سے منسوب دعووں کی نفی کی گئی تھی لیکن 2020 میں یہ دوبارہ وائرل ہورہا ہے۔