سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سویڈن میں مقیم اردو کے شاعر طیار رضوی جوگذشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے اُن کی نماز جنازہ مورخہ 3جنوری بروز جمعہ کو ڈیڑھ بجے زینبیہ اسلامک سینٹر والسٹا سینٹرم میسٹا میں ادا کی جائے گی ۔مولانا ذاکر حسین نماز جنازہ کی امامت کریں گے۔ شمیم حسین جعفری نے احباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ مرحوم کا طویل علالت کے بعد سٹاک ہوم کے ایک اولڈ ہوم میں25دسمبرکو انتقال ہوگیا تھا۔