شام کے ہمسایہ ملک وہاں سے آنے والے مہاجرین سے بھر گئے ہیں۔مہاجرین کی بڑہتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہمسایہ ملک کے لیے انہیں جگہ دینا مشکل ہو گیا ہے۔اس وقت شام سے دس ملین کے قریب افراد ملک سے ہجرت کر گئے ہیں جس میں سے اکثریت ہمسایہ ممالک میں ہجرت کر گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں مسائل بڑھ گئے ہیں۔
منگل کے روز جرمنی میں شام کے بڑہتے ہوئے مہاجروں کے مسائل پر ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔شام کے ہمسایہ ممالک لبنان اردن اور ترکی کو اس وقت محفوظ مقام سمجھا جا رہا ہے جہاں شامی پناہ کے لیے جوق درجوق جا رہے ہیں۔
NTB/UFN