شق رسولﷺ مومن کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے

رووال( )عشق رسولﷺ مومن کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور یہ ایسی لازوال دولت ہے کہ جس بندہ مومن کو نصیب ہوجائے اس کی دنیا و آخرت سنور جاتی ہے۔محبت رسولﷺ ہی وہ واحد چراغ ہے کہ جسے روشن کرکے معاشرے میں پائی جانے والے اندھیروں پر قابو پایا جاسکتا ہے،سرکار مدینہﷺ کی سیرت مبارکہ کل عالم انسانیت کے لئے منبع رشدوہدات ہے کہ جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی القادری نے مرکزی سیکریٹریٹ کوٹلی پلاٹ شریف جامع مسجد کریمین المعروف پیروں والی مسجد میں منعقدہ ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کی اساس اور دین کی حقیقی روح ہے جس کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہے ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے مگر حرمت رسولﷺ پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دیں گے۔حکومت عقیدہ ختم نبوتﷺ کے دفاع کے لئے عملی اقدامات کرئے اور اسے پرائمری سے یونیورسٹی لیول تک شامل نصاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں