شمالی کیپ مقبول سیرگاہ

 

شمالی کیپ مقبول سیرگاہ
شمالی کیپ کا علاقہ یورپ کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔اس مقام سے قطب شمالی کا منجمد علاقہ اکیس سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ایک مشہور جہاز راں کمپنی کے مطابق اس علاقے کی جانب جانے والے ٹور میں کبھی اتنے ذیادہ سیاح شامل نہیں ہوتے۔اس مرتبہ سال دو ہزارگیارہ میں پچھلے برس کے مقابلے میں دو سو چھتیس ہزار ذیادہ سیاحوں نے اس علاقے کا رخ کیا۔اس طرح اس برس کل پانچ ہزار سات سو سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کی سیر کی۔جہاز راں کمپنی پہ کام کرنے والے ایک عملے کی رکن کاری اگلیما کا کہنا ہے کہ اگر آپ اس ٹیبل لینڈ پر کھڑے ہو کر افق کے اس پار نظر دالیں تو آپ کو احساس ہو گا کہ آپ دنیا کے کنارے پر کھڑے ہیںانکا کہنا ہے کہ تیرہ  مئی  اور انتیس  جولائی کا درمیانی عرصہ میں یہی افق آدھی رات کے سورج کی روشنی سے جگمگانے لگتا ہے۔
ہرٹی گروٹن نامی جہاز راں کمہپنی کے بحری جہاز موسم سرما  میں سیاحوں کا ایک ٹرپ دنیا کے آخری کنارے تک لے جاتا ہے۔سال دوہزار دس کے مقابلے میں دو اعشاریہ دو کے تناسب سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کی وجہ سے بحری جہاز پر دی جانے والی بہتر پروفیشنل سروس اور معلومات ہے جو کہ اس جگہ کے بارے میں دی جاتی ہے۔
سیاحت کے دلدادہ اور حیران کن نظاروں کے شوقین افراد کے لیے یہ جگہ ایک انوکھی کشش لیے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں