شیعہ یا سنی
aleem khan aleemfalki@yahoo.com
میری پہلی پوپ کہانی – شیعہ ھو یا سنی؟
مختصر افسانا
تحریر علیم خان
ھر طرف کہرام، چیخیں، ھولناک خونی منظر
سنیوں کی مسجد میں گولیوں کی بوچھار
کئی ھلاک اور زخمی
امام باڑے کو آگ لگادی گئی
کئی ھلاک اور زخمی
نعرے
نعرے ھی نعرے
دونوں طرف سے نعرے
نارہ تکبیر اللھ اکبر
ایک شخص دوڑتا ھوا گلی کے باھر بھاگنے لگا
یقینا پولیس یا کوئی اور کو لانے جارھا ھوگا
میں نے پکڑ لیا
“۔”سچ سچ بتا کس کا آدمی ھے
“پاوں پر گرگیا اور قسمیں کھانے لگا، بولا “کسی کا نہیں
۔ “شیعہ ھے یا سننی ؟
“بولا “نہ شیعہ ھوں نہ سنی ، صرف مسلمان ھوں
سیدھے سیدھے بتاتا ھے یا گولی ماروں؟
قسم خدا کی میں کسی کو نہیں مانتا، میں ایک سچا مسلمان ھوں بس اللھ، رسولۖ اور یوم آخرت پر یقین رکھتا ھوں۔
میں نے اسے گولی ماردی
میرے پاس فضول بحث کیلئے وقت نہیں تھا۔
میرے استاد نے حکم دیا تھا کہ جو اپنے مذھب کو نہیں مانتا اسے گولی ماردو۔
مجھے اپنے استاد کا حکم ٹال کر جہنم میں تھوڑی جانا ھے؛