شی مسجد میں محرم کا پروگرام

رپورٹ نمائندہء خصوصی
ہفتہ کی شام کو شی مسجد میں مسجد کی انتظامیہ نے محرم کے سلسلے میں ایک پرو گرام کا انعقاد کیا۔پروگرا م میں شی کے علاوہ اوسلو،اوس اورمیر وول کی کائونٹیز سے کئی پاکستانی خاندانوں نے شرکت کی۔پروگرام میں اوسلو سے آئے ہوئے مہمان علماء نے واقعہء کربلا کے موضوع پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مسلمانوں میں نبیء کریم اور ان کی آل اولاد کی محبت کو ہر چیز پر مقدم ہونے کو ایمان کی نشانی قرار دیا۔کچھ پاکستانیوں نے رسول پاک کی خدمت میں ہدیہء نعت بھی پیش کیا۔جبکہ ایک چیچینیا کے بچے نے خوبصورت قرآت قرآن سنائی۔
اوسلو کے عالم دین جناب فراست علی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم مسلمانوں کو حرمت اور ناموس رسالت کے لیے ڈٹ جانا چاہیے۔اس سلسلے میں انہوں نے یزید کو باعزت القابات سے پکارے جانے والے علماء کو انتباہ کیا کہ یہ انتہائی غلط بات ہے کہ ایک ایسے شخص کا نام تعظیم سے لیا جائے جو کہ رسول پاکۖ کے نواسے کی شہادت کا اور پوری امت مسلمہ کا مجرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اس سلسلے میں موثر کردار ادا نہیں کر رہا۔عیسائیوں کی بستی جلانے پر تو اتنا شور مچایا جاتا ہے مگر ناموس رسول کی حرمت کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔
پروگرام کے اختتام پر سب کی ضیافت کی گئی۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں