چند ماہ پہلے ناروے کے شہر شی میں جو کہ اوسلو سے بیس منٹ کی مسافت پہ واقع ہے ترکی اور پاکستانیوں نے ایک مشترکہ فوڈ اسٹور کا آغاز کیا ہے۔یہ فوڈ اسٹور شی سینٹر کی مارکیٹ سے باہر معروف فوڈ اسٹور ریما تھوزند کے پاس کھلا ہے۔یہاں ہر قسم کی ترکش اور پاکستانی سبزیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے خوردو نوش خریدی جا سکتی ہیں۔جبکہ یہاں گاہکوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف نظر آتی ہے۔شی اور اسکے گردو نواح میں بسنے والے پاکستانی ترکش اور دیگر تارکین وطن اس نئی دوکان سے بہت مطمئن اور خوش ہیں لیکن اس کا اپنا پارکنگ لاٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فوڈ اسٹور کے پچھلے حصے میں بنے مال گودام کے سامنے صرف چند گاڑیاں ہی پارک کی جا سکتی ہیں۔جبکہ اس سے آگے ریما تھوزند کی پارکنگ میں صرف اسی کے گاہک گاڑی پارک کر سکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ تمام پارکنگ لاٹس میں گاڑی کھڑی کرنے کی فیس ادا کرنا پڑتی ہے جو کہ ہر شخص نہیں دینا چاہتا۔اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ مذکورہ بالا ترکش پاکستانی فوڈ اسٹور اپنے صارفین کے لیے کوئی بڑی فری پارکنگ کا انتظام کریں۔اس اقدام سے انکے گاہکوں میں دوگنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
UFN