سٹاک ہوم (رپورٹ : عارف محمودکسانہ ) جمیعت علماء جموں کشمیر کے صدر اور آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن صاحبزادہ محمد عتیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ نظام مصطفےٰۖ کے نفاذاور مقام مصطفیۖکی جدوجہد جاری رہے گی۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور اس کا تصور ہم اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا جب تک سینوں میں عشق رسول ۖ کی شمع روشن نہیں اس وقت تک کوئی بھی مومن نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے اور ریاستی جبر برداشت کرنے پر کشمیری عوام کی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کے انتخابات کبھی بھی رائے شماری کا متبادل نہیں ہوسکتے۔ کشمیری عوام آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔