صحرا میں شہری کی سجدہ کی حالت میں لاش برآمد، یہ کون تھا؟

صحرا میں شہری کی سجدہ کی حالت میں لاش برآمد، یہ کون تھا؟

سعودی عرب کے ایک شہری کی سجدہ کی حالت میں لاش صحرا سے ملی ہے، یہ شخص گزشتہ 4 روز سے لاپتا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق 40 سالہ حمود الجیلان وادی الدواسر سے گزشتہ 4 روز سے لاپتا تھے۔ انہیں تلاش کرنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے صحرا کا رخ کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ 2 روز قبل ریسکیو ٹیمیں شہری کی گاڑی سے چند میٹر دور سے گزر گئیں اور انہیں اس کا پتا ہی نہیں چلا، بعد ازاں ان کی گاڑی تلاش کرلی گئی۔

اب حمودالجیلان کی لاش بھی صحرا سے مل گئی ہے، ان کی لاش سجدے کی حالت میں تھی، ان کے ہاتھ اور پاؤں ریت میں دھنسے ہوئے تھے جس سے لگتا ہے کہ وہ کافی دیر تک سجدے کی حالت میں رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں